مودی کے قریبی ساتھی اور بھارت کے اہم ترین سیاستدان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

مودی کے قریبی ساتھی اور بھارت کے اہم ترین سیاستدان طویل علالت کے بعد انتقال ...
مودی کے قریبی ساتھی اور بھارت کے اہم ترین سیاستدان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

  

پناجی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے سابق وزیر دفاع اور ریاست گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی، سابق وزیر دفاع اور ریاست گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر 63 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ انہیں گزشتہ برس جان لیوا مرض لاحق ہوا جس کا دہلی اور امریکہ میں علاج کرایا گیا تھا۔ وہ گوا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں بھی زیر علاج رہے لیکن 2 روز قبل ان کی طبیعت بگڑ گئی اور آج وہ انتقال کرگئے۔منوہر پاریکر کے انتقال پر کانگریس اور بی جے پی کے رہنماﺅں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -