حکومت نواز شریف کے ساتھ ناروا سلوک کر کے اپنی عاقبت خراب کر رہی ہے:ڈاکٹر آصف کرمانی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہاہے کہ نواز شریف کے ساتھ ناروا سلوک کر کے اپنی عاقبت خراب کر رہی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر ڈاکٹر آصف سعید کرمانی کا کہنا تھا کہ سرحدوں پر جنگی صورتحال کے باعث حکومت کو عارضی مہلت ملی ہے، چند مہینوں بعد مہنگائی اور بلوں سے تنگ عوام حکومت کے خلاف صف آرا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملکی تاریخ کی نا اہل اور نالائق ترین حکومت ہے،حکومت نواز شریف کے ساتھ ناروا سلوک کر کے اپنی عاقبت خراب کر رہی ہے۔