ہارون الرشید نے یو اے ای کی جانب سے پاکستان کو ادھار تیل دینے سے انکار کی وجہ بتادی

ہارون الرشید نے یو اے ای کی جانب سے پاکستان کو ادھار تیل دینے سے انکار کی وجہ ...
ہارون الرشید نے یو اے ای کی جانب سے پاکستان کو ادھار تیل دینے سے انکار کی وجہ بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ او آئی سی ایک کاغذی سے تنظیم ہے ، شاہ محمود قریشی کے او آئی سی کے اجلاس میں نہ جانے سے یو اے ای والے بگڑ گئے اور ادھار تیل دینے سے انکار کردیا ، اب اس حوالے سے چین کے ساتھ با ت چیت ہورہی ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشیدنے کہا کہ سوال یہ ہے کہ مہنگائی ، غربت اور بیروز گاری میں اضافہ ہواہے یا نہیں ، سروے پر تمام چیزوں کا انحصار نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے الیکشن میں تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کردیاہے ، جنوبی پنجاب والوں کو کون لایا تھا ؟ قبائلی علاقوں کے لوگوں ، ایم کیو ایم اور ق لیگ کو کون لیکر آیا ؟ اس سب کو نکال دیں تو پلاﺅمیں سے بوٹیاں نکل جائیں گی اور صرف چاول رہ جائیں گے ۔
ان کا کہناتھا کہ عثمان بزدار نے جو صدر اور وزیر اعظم کے برابر مراعات لینے کی کوشش کی ہے کیا اس کونظر انداز کیا جا سکتا ہے ؟ لیکن اس پر کوئی سروے نہیں کرے گا کیونکہ سروے پیسے دیکر کروائے جاتے ہیں، سروے کوئی چیز ہی نہیں ہے ، چیز کا رکردگی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی ایک کاغذی سے تنظیم ہے ، شاہ محمود قریشی کے او آئی سی کے اجلاس میں نہ جانے سے یو اے ای والے بگڑ گئے اور ادھار تیل دینے سے انکار کردیا ، اب اس حوالے سے چین کے ساتھ با ت چیت ہورہی ہے ۔

مزید :

قومی -