حکومت حزب اختلاف اور پارلیمان کوعزت دیگی تو اپوزیشن بھی مثبت جواب دے گی:سر دار ایاز صادق 

حکومت حزب اختلاف اور پارلیمان کوعزت دیگی تو اپوزیشن بھی مثبت جواب دے گی:سر ...
 حکومت حزب اختلاف اور پارلیمان کوعزت دیگی تو اپوزیشن بھی مثبت جواب دے گی:سر دار ایاز صادق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے  کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن سے رابطہ کیا ہے،متحدہ اپوزیشن کا فیصلہ ہے کہ حکومت خارجہ امور سمیت جو بھی بریفنگ دینا چاہتی ہے، پارلیمان میں دے، اپوزیشن متفق ہے کہ حکومت حزب اختلاف اور پارلیمان کوعزت دیگی تو ہم بھی مثبت جواب دیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیرخارجہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےسردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ  گزشتہ بریفنگ کے موقعے پر وزیراعظم صاحب تشریف نہیں لائے تھے، یہ پارلیمانی اورجمہوری رویہ نہیں، کوئی بھی قومی ایشو ہو، وزیراعظم دیگر جماعتوں کے ساتھ بیٹھنا توہین سمجھتے ہیں جو قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں کشمیر کے معاملے پر اہم کانفرنس میں بھی وہ شریک نہیں ہوئے تھے جبکہ دوسری طرف  اپوزیشن نے معیشت، دفاع، عوامی مسائل، مہنگائی سمیت تمام قومی معاملات پر مثبت کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن حکومت کی کسی بھی پولیٹکل سکورننگ کو برداشت نہیں کریگی، ایک زبان سے تعاون اور دوسرے سے گالی کا رویہ اب نہیں چلے گا، وزیراعظم کو پارلیمانی اور جمہوری اداروں کے احترام کا عملی ثبوت دینا پڑے گا۔

مزید :

قومی -