سلمان غنی کی پی ٹی آئی حکومت کی مدت پور ی ہونے کے حوالے سے اہم پیشگوئی

سلمان غنی کی پی ٹی آئی حکومت کی مدت پور ی ہونے کے حوالے سے اہم پیشگوئی
سلمان غنی کی پی ٹی آئی حکومت کی مدت پور ی ہونے کے حوالے سے اہم پیشگوئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ تحریک انصاف پانچ سال کیلئے منتخب ہوکر آئی ہے ، ہم اس کو پانچ سال دینے کیلئے تیار ہیں لیکن جو صورتحال بنتی نظر آرہی ہے ، ایسے میں میں نہیں سمجھتا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ جب یہ کہا گیا تھا کہ نواز شریف کی مقبولیت بڑھ رہی ہے تو اس وقت عمران خان نے یہ کہا تھا کہ یہ پیڈ سروے ہے لیکن اب تحریک انصاف کی حکومت بننے کے چھ ماہ بعد یہ سروے چھپوایا گیاہے ، میں سوچ رہا تھا کہ کیسی بات ہے کہ مہنگائی بھی بڑھ رہی ہے ، بیروز گاری بھی بڑھ رہی ہے اور اس کے ساتھ عمران خان کی مقبولیت بھی بڑھ رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سروے کی بنیاد پر کبھی حکومتوں کی مقبولیت نہیں بڑھتی ، اس وقت مہنگائی بڑھ رہی ہے اور ہر شخص نے اپنی مرضی کی قیمت رکھی ہوئی ہے ، کو ئی ان کو پوچھنے والا نہیں ، اس پر عمران خان کو خود سوچناچاہئے کہ دستیابی کی کیا صورت حال ہے ؟گیند اب ان کے اپنے کورٹ میں ہے ، تحریک انصاف کی حکومت پانچ سال کیلئے منتخب ہوکر آئی ہے ، ہم اس کو پانچ سال دینے کیلئے تیار ہیں ، حکومتوں سے لوگ بہت زیادہ توقعات رکھتے ہیں جو چیز بروقت کی جاتی ہے ، لوگ اس کو سراہتے ہیں لیکن جو صورتحال بنتی نظر آرہی ہے ، ایسے میں میں نہیں سمجھتا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ۔

مزید :

قومی -