محکمہ داخلہ بلوچستان نے کوئٹہ میں6 ماہ کے لئے سڑکوں کی کھدائی اور کٹنگ پر پابندی عائد کر دی

محکمہ داخلہ بلوچستان نے کوئٹہ میں6 ماہ کے لئے سڑکوں کی کھدائی اور کٹنگ پر ...
محکمہ داخلہ بلوچستان نے کوئٹہ میں6 ماہ کے لئے سڑکوں کی کھدائی اور کٹنگ پر پابندی عائد کر دی

  

کوئٹہ(صباح نیوز)محکمہ داخلہ بلوچستان نے کوئٹہ میں 6 ماہ کے لئے سڑکوں کی کھدائی اور کٹنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے مطابق شہر میں 6ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جس کے تحت شہر میں ہر قسم کی کھدائی اور روڈ کٹنگ پر پابندی ہوگی ، پابندی کا اطلاق سرکاری اور نجی اداروں پر ہو گا ، کسی بھی کھدائی یا کٹنگ کی صورت میں پہلے ضلعی انتظامیہ سے این او سی حاصل کیا جائے گیا ، سڑک توڑنے یا کٹنگ کے اخراجات بھی این او سی حاصل کرنے والے خود ادا کریں گے ، پابندی کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -