ہارنے کے باوجود چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کے دل جیت لیے

ہارنے کے باوجود چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ایسی بات کہہ دی کہ ...
ہارنے کے باوجود چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کے دل جیت لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ انہیں پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں ہونے کی بہت خوشی ہے، یہ کوئٹہ کے عوام کا حق بنتا تھا کہ وہ یہ ٹرافی جیتتے۔
فائنل معرکے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ جس طریقے سے یہ پی ایس ایل ہوا ہے وہ بہت ہی خوشی کی بات ہے۔ اس دن کیلئے ہم پہلے دن سے محنت کر رہے تھے اور آج پی ایس ایل کو پاکستان میں دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔
پشاور زلمی کے ہارنے پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں نے بہت زیادہ دہشتگردی برداشت کی ہے اس لیے یہ کوئٹہ کے عوام کا حق بنتا تھا، ہمیں کوئٹہ کے جیتنے کی بھی اتنی ہی خوشی ہے جتنی اپنی ٹیم کے جیتنے کی ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ اگر ساری پی ایس ایل پاکستان میں کرانی ہے تو اس کیلئے جلد سے جلد ٹاسک فورس بنا کر تمام فرنچائزز کو انوالو کرنا ہوگا تاکہ مختلف شہروں میں میچز کرائے جاسکیں۔

مزید :

PSL -PSL News Update -