پاکستان میں کرکٹ کا سنہرا دور شروع ہونے کو ہے: نجم سیٹھی

پاکستان میں کرکٹ کا سنہرا دور شروع ہونے کو ہے: نجم سیٹھی
پاکستان میں کرکٹ کا سنہرا دور شروع ہونے کو ہے: نجم سیٹھی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کا سنہرا دور شروع ہونے کو ہے جس کیلئے پاکستان میں مزید دو سے تین بڑے سٹیڈیم تیار کرنے ہوں گے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے انتہائی پروفیشنل انداز میں کھیلا، اگلے سال پی ایس ایل کے میچز پشاور اور فیصل آباد میں بھی ہوسکتے ہیں، جاوید آفریدی نہ ہوتے تو گزشتہ برس لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل نہ ہوپاتا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 سال میں پی ایس ایل سے 10 سے 12 ملین ڈالر کمائے، پاکستان کرکٹ کا سنہرا دور شروع ہونے کو ہے پاکستان میں مزید دو سے تین بڑے سٹیڈیم تیار کرنے ہوں گے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -