شیخوپورہ میں مسلح ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

شیخوپورہ میں مسلح ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی
شیخوپورہ میں مسلح ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آنلائن)شیخوپورہ میں تین مسلح ڈاکوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا، ایک ڈاکو فرار ہوتے ہوئے شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جنہوں نے اس کی مار مار کر درگت بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے علاقہ میں رات نو بجے کے قریب تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو ڈکیتی کے لیے ایک موبائل شاپ پر زبردستی داخل ہو گئے اوردکانداروں سےموبائل فون اورنقدی چھیننے کی کوشش کی،دکانداروں کےمزاحمت کرنےپرڈاکوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک دوکان دار ارسل ریاست ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جا کر جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا دوکاندار شدید زخمی ہو گیا۔موقعہ واردات پر ایک ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا جنہوں نے ڈاکو کو مار مار کر اس کی درگت بنا دی۔