کرونا وائرس، ملکی معیشت کو ممکنہ اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے کمیٹی قائم

    کرونا وائرس، ملکی معیشت کو ممکنہ اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے کمیٹی قائم

  



اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے عالمی معیشت پر اثرات کے تناظر میں ملکی معیشت کو کسی ممکنہ اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں اعلی سطحی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ پیر کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام کے ریلیف کیلئے اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں،پاکستان کے عوام کا معاشی اور روزگار کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانیوں نے بڑی بڑی مشکلات وآفات کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے اور سرخرو ہوئے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ انشاء اللہ ہم اس وبا ء کو بھی شکست دیں گے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اللہ تعالیٰ سے دعا کے ساتھ ہم نے احتیاط اور علاج کی حکمت عملی سے اس وباء کو شکست دینی ہے۔

کمیٹی قائم

مزید : صفحہ اول