عوام کروناوائرس کیخلاف حکومتی عملی اقدامات کے منتظر،مونس الٰہی

عوام کروناوائرس کیخلاف حکومتی عملی اقدامات کے منتظر،مونس الٰہی

  



لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اورایم این اے چوہدری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خطرات سے پریشان عوام حکومتی بیانات نہیں بلکہ عملی اقدامات کے منتظر ہیں۔ سماجی رابطوں کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کروناوائرس کے خطرات سے پریشان عوام حکومتی بیانات نہیں عملی اقدامات کے منتظر ہیں انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی فی الحال ناکافی تیاری،لوگ ہزاروں روپے ٹیسٹ فیس پرائیوٹ لیبز کو ادا کرنے پر مجبور ہیں مونس الٰہی نے کہاکہ صحت کے ذمہ داران بیرون ِملک حفاظتی ماسک بجھوانے کی بجائے اندرونِ ملک اپنے ٹاسک پر توجہ دیں۔

مونس الٰہی

مزید : صفحہ اول