فیصل آباد، دو شہریوں میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر، آئسولیشن وارڈ منتقل
فیصل آباد (سپیشل رپورٹر) فیصل آباد میں کرونا وائرس کے 2مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں ایک حیدر آباد میں واقع مزار سے آیا ہے اور دوسرا مشتبہ مریض چین سے آیا ہے جن میں وائرس کی تصدیق کیلئے بلڈ نمونے این آئی ایچ اسلام آباد بھجوادئیے گئے ہیں۔ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں زیر علاج رضا آباد کا رہائشی 20سالہ محمد نور علی نے دروازہ توڑ کر فرار ہونے کی کوشش بھی کی تھی۔ محمد نور علی چین میں زیر تعلیم تھا اور بڑا جہانگیر کا رہائشی 35سالہ عبد المجید کچھ روز قبل حیدر آباد مزار سے واپس آیا تھا جس میں کرونا وائرس کے شک پڑنے پر سول ہسپتال انتظامیہ نے داخل کرتے ہوئے اس کے بلڈ سیمپل بھجوادئیے۔ دریں اثناالائیڈ ہسپتال میں قائم کئے گئے کرونا کاؤنٹر پر موجود عملہ نے 10روز سے نزلہ زکام اور بخار میں مبتلا رہنے والے ایک شخص کو میڈیسن اور ٹیسٹ لکھ کر فارغ کردیا۔ کھڑریانوالہ کا رہائشی 60سالہ حاجی نذیر 10روز سے زکام اور بخار میں مبتلا تھا۔الائیڈ ہسپتال میں قائم کئے گئے کرونا کاؤنٹر پر پہنچا توموجود عملہ نے متاثرہ شخص کے سفری معلومات مہیا کرنے کے باوجود اسے عام دوائی دے کر رخصت کر دیا۔
فیصل آباد،کرونا