کورونا کو شکست دینے کیلئے قوم اجتماعی توبہ کرے،ذکر اللہ مجاہد

  کورونا کو شکست دینے کیلئے قوم اجتماعی توبہ کرے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے حفاظتی تدابیر کے ساتھ قوم اجتماعی توبہ کرے۔ کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئے گلی محلے کی سطح پر اقدامات اور آگاہی مہم کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں دفتر جماعت اسلامی لاہور میں ماہانہ تنظیمی اجلاس میں عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلا ق احمد، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری، ملک شاہد اسلم، اظہر بلال، ڈپٹی سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد، مرزا عبدالرشید، عمر شہباز، صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف، سیکرٹری جے آئی یوتھ لاہور قدیر شکیل سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
ذکر اللہ مجاہد