پاکستان میں کورونا کے نئے کیسز تشویشناک امر ہے،طاہر ڈوگر

  پاکستان میں کورونا کے نئے کیسز تشویشناک امر ہے،طاہر ڈوگر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (نمائندہ خصوصی) سنی تحریک کے ڈویژنل صدر سردار محمد طا ہر ڈوگر نے کہا ہے پاکستان میں کورونا کے نئے کیسز تشویشناک امر ہے،بیرون ممالک سے آنیوالوں کی اسکریننگ کورونا ٹیسٹ کے بعد ایئرپورٹ سے باہر جانے دیا جائے بصورت دیگر آئسولیشن ڈیپارٹمنٹ میں رکھا جائے،اللہ وحدہ لاشریک کی بارگاہ میں موذی مرض کورونا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں،قرآن خوانی،آیت کریمہ اور یاسلامُ کی روحانی محفلوں اور خصوصی دعاؤں کو فروغ دیا جائے،توبہ استغفار اور نماز کو لازم بنالیا جائے،نماز پڑھنے والوں پر کرونا کا اثر اس لئے نہیں ہوگا کہ وہ پانچ وقت وضو کرتے ہیں،منہ ہاتھ دھونے کے ساتھ کلی کا عمل جو سنت رسول ہے وائرس کو جسم میں داخل ہونے نہیں دیگا،حکومت آئسولیشن ڈیسک میں اضافہ اور کورونا ٹیسٹ کی فری سہولیات کیلئے چھوٹے بڑے تمام شہروں میں سہولیات فراہم کرئے، اسلام ہمیں بتاتا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے،ہر نماز کے لئے وضو کرنا مستحب ہے اس موذی وائرس کے خاتمے کیلئے وضو اینٹی وائرس علاج ہے،دنیا بھر کے ڈاکٹرز اعتراف کررہے ہیں بار بار وضو کرنے سے کورونا وائر س انسان کو نہیں ہوتا، اسلامی آئیڈیالوجی کے مطابق کوئی بھی مرض انسان سے انسان میں منتقل نہیں ہوتا،کھلے عام چھینکنے اور کھانسنے سے جراثیم ہوا میں شامل ہوجاتے ہیں جو پھیلاؤکا ذریعہ بنتے ہیں،چھینکتے اور کھانستے وقت رومال یا ٹشو پیپر کا استعما کیا جائے،گھروں میں استعمال ہونیوالے تولیہ کو دو گھنٹے دھوپ میں ضرور رکھا جائے،انہوں کا کہنا تھا کہ نماز کی پابندی ہمیں تمام مصائب وآلام اور ہر قسم کے کورونا سے نجات کے ساتھ اللہ کو راضی کرنے کا ذریعہ ہے۔#