حکمرانوں کی نااہلی کرونا سے بڑا خطرہ ہے،ہیومن رائٹس موومنٹ

  حکمرانوں کی نااہلی کرونا سے بڑا خطرہ ہے،ہیومن رائٹس موومنٹ

  



لاہور(پ ر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کاکہنا ہے کہ اناڑی حکمرانوں کی نااہلی کروناوائرس سے بڑاخطرہ ہے۔ حکمرانوں نے کروناکانام سنا تو روناشروع کردیا۔بصیرت سے محروم حکمران عوام کے مسیحااور نجات دہندہ نہیں بن سکتے۔ملک وقوم کوداخلی وخارجی چیلنجز اورقدرتی آفات سمیت مختلف خطرات سے بچانے کیلئے ''بزدار''نہیں ''بردبار'' قیادت کی ضرورت۔مرکزی صدر محمدناصراقبال خان،مرکزی سیکرٹری جنرل محمدرضا ایڈووکیٹ،چیف آرگنائزر اشفاق احمدکھرل ایڈووکیٹ،آرگنائزر محمدفیصل پاشا،مرکزی سینئر نائب صدورتنویرخان، مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ، سلمان پرویز،محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ،مرکزی نائب صدور ناصر چوہان ایڈووکیٹ،ممتازاعوان، ملک شکیل اعوان، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سلطان حسن بٹ،صدر پنجاب محمدیونس ملک،سینئر نائب صدورمہرمحمدسلیم،جان محمد رمضان،رانافیاض امین ایڈووکیٹ،صدر نیو یا ر ک محمدجمیل گوندل، صدر مدینہ منورہ سرفرازخان نیازی، صدرکراچی یونس میمن، صدر بلوچستان کامران خان بازئی،صدر چنیوٹ راناشہزاد ٹیپو،صدر شیخوپورہ عمران حیدرا ور صدر قصور میاں اویس علی نے مزید کہا کہ ارباب اقتدار ملک میں ڈراورخوف کاماحول پیدا کر کے عوام کی خدمت یاحفاظت نہیں کررہے بلکہ انہیں بدترین زحمت دے رہے ہیں۔

ہیومن رائٹس

مزید : میٹروپولیٹن 1