شہبازشریف لندن بیٹھ کر مایوسی پھیلانے سے گریز کریں

    شہبازشریف لندن بیٹھ کر مایوسی پھیلانے سے گریز کریں

  



لاہور (سٹی رپورٹر) معاون خصوصی برائے تاجران صدر پاکستان ٹریڈرز انصاف سینٹرل پنجاب ملک امانت علی نے کہا ہے کہ شہباز شریف لندن میں بیٹھ کر پاکستان سے متعلق مایوسی پھیلانے سے گریز کریں بلکہ اپنی جماعت کے پرزور مطالبے کو خاطر میں لاتے ہوئے ملک میں واپس آ ئیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلا کے پیش نظر پیشگی انتظامات کا آغاز کر دیا گیا تھا اور وزیر اعظم عمران خان اس حوالے سے سارے معاملات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1