کرونا سے بچنے کیلئے خصوصی عبادات کرنا ہونگی،خالد گل
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کینڈا کے نائب صدر خالد گل اور رہنما پیپلز پارٹی ایڈون سہوترا نے کہا ہے کہ خصوصی عبادات کااہتمام کرکے اور اللہ سے دعا کرکے کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے عوام روزے رکھ کر بھی اللہ سے خصوصی دعا کرکے اس وائرس سے نجات حاصل کر سکتے ہیں جبکہ حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ عوام کی صحت کے تحفظ کے لئے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی طرح کے ہنگامی اقدامات کرے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سے وہاں کی عوام خو ش ہے۔
اور اس مقصد کے لئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں بلاول بھٹو دن رات کام کررہے ہیں ان کی خصوصی محنت اور کاوشوں کی وجہ سے سندھ میں کورونا کی صورت حال کنٹرول میں ہے۔