گلبرگ، مسلم اور گارڈن ٹاؤن میں غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کریک ڈاؤن
لاہور(اپنے نمائند ے سے)ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ برانچ کی بڑی کاروائی، بھاری مشینری،پولیس اور انفورنسمنٹ برانچ کے ہمراہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا۔ایل ڈی اے کی ٹاؤن پلاننگ برانچ نے غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے متعدد کو 7 عمارتیں سیل ایک کومسمار کر دیا۔ ٹاؤن پلاننگ برانچ نے ڈائریکٹر سلمان محفوظ، ڈپٹی ڈائریکٹر سکندر ہارون، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عثمان بشیر، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ناصر مقبول کی سربراہی میں مسلم ٹاؤن سکیم، گلبرگ ٹاؤن اورگارڈن ٹاؤن میں کارروائی کی،ڈی جی ایل ڈی اے سید سمیر احمد نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت کر دی