کابینہ میں کرپٹ لوگ رکھ کر احتساب کا نعرہ مناسب نہیں،خادم رضوی

کابینہ میں کرپٹ لوگ رکھ کر احتساب کا نعرہ مناسب نہیں،خادم رضوی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب کی کابینہ میں کرپٹ لوگوں کو بھرتی کرکے احتساب کا نعرہ لگانا مناسب نہیں۔حکومت کی آدھی سے زیادہ کابینہ پر نیب میں کیسز چل رہے ہیں۔سیاسی مخالفین پر دباؤ ڈالنے کیلئے لیڈر شپ اور کارکنوں پر جھوٹے مقدمات قائم کرنا قابل مذمت ہے۔سیاستدانوں کے بعد صحافی بھی اس جعلی حکومت کے جعلی احتساب کے زیر عتاب آچکے ہیں۔ریاست مدینہ کے گورنر پیدل اور عمران کی ریاست کے گورنر پچاس گاڑیوں کے قافلے میں سفر کرتے ہیں۔

علامہ خادم رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا سیاسی کارکنوں پر دہشتگردی کے جھوٹے مقدمات درج کرنا شرمناک ہیں۔جو بھی ان ظالم حکمرانوں کے ساتھ کھڑا ہوگا وہ بھی برابر کا شریک ہو گا۔ظالم حکمران کے قوانین اور ضابطے چلانا بھی ظالم ہونے کے برابر ہے۔گزشتہ دو سالوں سے پاکستان میں احتساب کے نام پر ڈرامہ کیا جا رہا ہے۔کسی ایک سیاستدان سے ایک روپے کی بھی ریکوری نہیں ہو سکی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1