ہائیکورٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کو مثالی بنائیں گے،یوسف شاہین

  ہائیکورٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کو مثالی بنائیں گے،یوسف شاہین

  



لاہور(پ ر) کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ایمپلائز لاہور ہائیکورٹ لاہور فلیٹ نمبر 28-Eسیکنڈ فلور کرن پلازہ سوک سنٹر ایم بلاک ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن لاہور کا سالانہ اجلاس سوسائٹی صدر یوسف شاہین کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں منیر احمد صدیقی جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔گزشتہ اجلاس کے فیصلہ جات کی توثیق، سالانہ بجٹ کی منظوری، اور سالانہ رپورٹ پیش کی گئی۔ محکمہ کوآپریٹو کی جانب سے فضل احمد رندھاوا اور انسپکٹر جاوید ہنجرانے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام ایجنڈا متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔اس موقع پر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری منیر احمد صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کی بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہیں انشاء اللہ تعالیٰ سوسائٹی کو لاہور کی نمبر1 سوسائٹی بنائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1