کرونا وائرس نے دنیا بھر کی معیشت کو ہلا دیا،فدا حسین

  کرونا وائرس نے دنیا بھر کی معیشت کو ہلا دیا،فدا حسین

  



لاہور (سٹی رپورٹر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیئرمین حاجی فداحسین نے کہا ہے کہ کرونا وائر س نے بلا شبہ پوری دنیا کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔چین نے جس طرح اس وباء اور موذی وائرس کے خلاف جنگ لڑی ہے۔وہ اپنی مثال آپ ہے۔باقی دنیا کو بھی چین کی پیروی کرتے ہوئے اس وباء کے خلاف عزم جہاد بلند کرنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھی انشاء اللہ اس موذی وائرس سے بہت جلد چھٹکارا حاصل کر لے گا،ہم بہادر قوم ہیں،ہمارا اللہ پر ایمان اور اعتقاد مضبوط ہے۔ماضی میں بھی اس طرح کے بہت سے امتحانات سے مسلمان قوم گزری ہے۔

اور ہر امتحان میں سرخرو ہوئی ہے۔میر ی تمام پاکستانیوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر اس وباء سے پناہ کی دعا مانگیں۔وہ اللہ بڑا ہی رحیم اور کریم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین میں مکمل طور پرکرونا وائرس کا قلعہ قمع کر دیا گیا ہے۔چین کی قوم اور حکومت جس سے امتحان سے گزری ہے وہ بیان کرنا مشکل ہے لیکن سب سے بڑی بات یہ ہے کہ چین نے دوسری قوموں کی طرح شور مچانے کی بچائے اس کے تدارک کے لئے عملی اقدامات کئے۔ان اقدامات کی وجہ سے ہی آج چین محفوظ ملک ہے اور بہت جلد پاکستان بھی محفوظ ممالک کی صف میں شامل ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1