مسلم لیگ(ق) کے صوبائی ترجمان کی مونس الٰہی کے ساتھ ملاقات

    مسلم لیگ(ق) کے صوبائی ترجمان کی مونس الٰہی کے ساتھ ملاقات

  



لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ق نے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا اس سلسلہ میں گوجرانوالہ میں مضبوط امیدواران کے چناؤ اور سیاسی جوڑ توڑ کیلئے مسلم لیگ ق پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر زین بھٹی کو ٹاسک سونپ دیا گیا گزشتہ روز مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما وممبر قومی اسمبلی چوہدری مونس الٰہی سے صوبائی ترجمان ڈاکٹر زین بھٹی،چوہدری زاہد حسین بھٹی،حیدر بھٹی نے ملاقات کی اور گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اس دوران چوہدری مونس الٰہی نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ق بھرپور حصہ لے گی اور کامیابی حاصل کرے گی مسلم لیگ ق کا ماضی کا دورعوام آج بھی یاد کرتے ہیں مسلم لیگ ق کے مضبوط امیدواران کو میدان میں اتارا جائے گا گوجرانوالہ میں کارکنوں کو فعال کرنے کیلئے ڈاکٹر زین بھٹی اپنا مثبت کرداراد ا کریں

مزید : میٹروپولیٹن 1