کرونا پر قابو پانے کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی،سیف الملوک

کرونا پر قابو پانے کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی،سیف الملوک

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و ممبر صو با ئی اسمبلی ملک سیف الملو ک کھو کھر نے کہا ہے کہ اس وقت پو ری دنیا کرونا وائرس جیسے مو ذی مرض کی لپیٹ میں ہے مو ثر اقدا ما ت اوربہترحکمت عملی سے اس مرض پر قابو پا یا جا سکتا ہے۔صوبا ئی دا رالحکو مت کے سرکاری ہسپتا لو ں میں کرونا کی تشخیص کے ابتدا ئی انتظا مات نہ ہو نے سے حکو مت کی نا اہلی کا بھا نڈا پھو ٹ گیا ہے مو جو دہ حکو مت ابھی تک زبا نی جمع خرچ سے کام چلا رہی ہے افسوس کی با ت ہے کہ ابھی تک ہما را ہیلتھ ڈیپا رٹمنٹ سو رہا ہے۔حکو مت ہو ش کے نا خن لے انسا نی زندگی سے قیمتی کو ئی چیز نہیں ۔انہوں نے کہا مسلم لیگ(ن) نے اپنے دور میں ڈینگی پر قابو پا کر یہ ثا بت کر دیا تھا کہ بروقت اقدا مات سے ہر طرح کی بیما ری کو شکست دی جا سکتی ہے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گز شتہ روز ”کرونا وائرس“ سے بچا ؤ کی احتیا طی تدا بیر کے کئے کھو کھر پیلس میں اپنی مدد آپ کے تحت لگا ئے گئے کیمپ میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت اس مو ذی مرض کے خلا ف جنگ لڑ رہی ہے ہماری قوم بہا در قوم ہے اس مر ض سے خوفزدہ ہو نے کے بجا ئے ہمیں اس کا ڈٹ کا مقا بلہ کرنا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی جانب سے بتا ئی گئی ان احتیا طی تدا بیر کو اپنا کر ہم اس سے بچ سکتے ہیں۔

سیف

مزید : میٹروپولیٹن 1