نا اہل حکمرانوں کے خلافتبدیلی کا ّغاز ہوچکا ہے،پرویز ملک

  نا اہل حکمرانوں کے خلافتبدیلی کا ّغاز ہوچکا ہے،پرویز ملک

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نزیر اور ایڈیشنل سیکرٹری عامر خان نے کہا ہے کہ نا اہل حکمرانوں کے خلاف تبدیلی کا ّغاز ہوچکا ہے، وزیر اعظم کی نا اہلی نے ملکی ترقی کو ریزہ ریزہ کردیاہے،آزادی رائے کا گلہ گھوٹنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی،صرف ڈیڑھ سال کے عرصہ میں ہی پاکستان کو بنگلہ دیش سے بھی پیچھے دھکیل دیا گیا، نالائقوں کا ٹولہ یہ چاہتا ہے کہ وہ ملک وقوم کا بیڑہ غرق کرتے رہیں اور کوئی نہ بولے ان خیالات کا اظہارگذشتہ روزانہوں نے پارٹی آفس میں ارکان اسمبلی،رہنماؤں وکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ،سید توصیف شاہ،میاں طارق، نذیر خان سواتی، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،سمیر امجد اور ثمرہ نذیر سمیت دیر بھی موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات کے ذریعے ہراساں کرنے پر ہم قوم کو سچ بتانے سے باز نہیں آئیں گے۔

پرویز ملک

مزید : میٹروپولیٹن 1