حکومت کرونا کے حوالے سے خوف پھیلا رہی ہے،عزیز الرحمن چن
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت خود ملک میں کرونا کے حوالے سے خوف و ہراس پھیلا رہی ہے حفاظتی اقدامات کی بجائے افراتفری پھیلا کر حکومت عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا چاہتی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال اور مہنگائی کی وجہ سے عوام کی زندگی عذاب بن چکی ہے، پیپلزپارٹی تمام اپوزیشن کے ساتھ ملکر جدوجہد کرنا چاہتی ہے اور تمام جماعتیں موثر اپوزیشن کا کردار ادا کر سکتی ہیں۔ تحریک انصاف کا کٹھ پتلی راج ختم ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی متنازعہ پالیسیاں اختیار کر رکھی ہیں۔
عمران خان کو کرپشن میں کوئی دلچسپی نہیں، ان کی توجہ صرف کٹھ پتلی راج کو جاری رکھنا ہے موجودہ حکومت کو عوام کے مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں۔ عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آ کر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں