پیٹنٹ کیلئے درخواستوں میں ہوا وے سب سے آگے

پیٹنٹ کیلئے درخواستوں میں ہوا وے سب سے آگے

  



لاہور(پ ر)یورپی پیٹنٹ آفس کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشنز ٹیکنالوجیز(ICT) انفرا اسٹرکچر اور اسمارٹ ڈیوائسز کے صف اول کے عالمی فراہم کنندہ ہواوے نے پچھلے سال یورپ میں کسی بھی دوسری کمپنی کے مقابلے میں پیٹنٹ کے لیے زیادہ درخواستیں دیں، اس طرح پوری وہ دنیا میں ڈیجیٹل تبدیلی میں مدد دینے کے لیے سلوشنز وضع کرنے میں سب سے آگے رہا۔اس کی پیٹنٹ درخواستوں میں سے لگ بھگ دو تہائی کا تعلق 5G ٹیکنالوجی کی ترقی سمیت ڈیجیٹل کمیونیکیشنز کے شعبے سے تھا۔ ہواوے پہلے ہی عالمی سطح پر 5G کو وسعت دینے میں ہراول کردار ادا کر رہی ہے اور اب 2020 میں اس کی توجہ ورٹیکل انڈسٹری، ایکو سسٹم اور5G ٹیلنٹ ڈیویلپمنٹ پر ہے۔

مزید : کامرس