کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے: راولپنڈی چیمبر
راولپنڈی (کامرس ڈیسک) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے قائم مقام صدررنوشیروان خلیل خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہی وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔ موجودہ صورتحال میں سب کو یک جہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ چیمبر تمام متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔ تاجر برادری آگاہی مہم کے لیے ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے۔چیمبر نے ممبران اور وزیٹرز کی حفاظت کے لیے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ چیمبر احاطے میں مفت ماسک تقسیم کیے گئے۔ چیمبر میں ممبران کے لیے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے معلوماتی سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جانی چایئے۔چیمبر میں وزیٹرز اور سٹاف کے لیے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ضروری ہدایات چسپاں کر دی گئی ہیں۔