سماجی رہنما رحمت بھائی کی یاد میں تعزیتی جلسہ

سماجی رہنما رحمت بھائی کی یاد میں تعزیتی جلسہ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) رنگ نو ڈاٹ کام کے تحت رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت بزرگ سماجی رہنما رحمت بھائی کی یاد میں تعزیتی جلسہ نئی کراچی میں ٹرسٹ کے مرکزی آفس میں منعقد ہوا۔تقریب کی صدارت سابق ٹاؤن ناظم وچیئر مین ٹرسٹ شفیق الرحمن عثمانی نے کی،جبکہ سرپرست ٹرسٹ سید اکبرعلی، خازن منیر احمد،سینئر صحافی وبلاگر زین صدیقی،ڈاکٹر خالد محمود،دین محمد، فیضان اشرف اوررحمت بھائی کے بھتیجوں نے بھی اظہار خیال کیا۔تقریب میں ڈاکٹر محمد شکیل نے درس قرآن دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شفیق الرحمن عثمانی نے کہا کہ رحمت بھائی کے انتقال سے بڑا خلا پیدا ہواہے۔وہ نیکی کے جو کام کررہے تھے وہ بڑی سعادت کی بات تھی۔اللہ تبارک وتعالی ٰ کے محبوب بندے ہی اس کی ہمت اور استطاعت رکھتے ہیں۔رحمت بھائی بھی ان میں سے ایک تھے۔انہوں نے کہا کہ رحمت بھائی کے مشن کو جاری رکھنا ہیاور نیکی کے کاموں کو وسعت دنیا ہوگی۔سید اکبر علی نے کہا رحمت بھائی ان کے چھوٹے بھائی تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی خدمت خلق میں گزاری۔ان کے مشن کو جاری رکھناہوگا،اسے روکنا نہیں ہے،جاری رکھنا ہے۔سینئر صحافی وبلاگر زین صدیقی نے کہا کہ رحمت بھائی سے 22سال پرانا تعلق ٹوٹ گیا،وہ ایماندار،نیک سیرت،انتہائی مخلص اور جہاں دیدہ انسان تھے،ان کی پوری زندگی رضا الٰہٰی کے حصول میں گزری۔انہوں نے رحمت ٹرسٹ کے تحت نہ صرف غریبوں،کمزوروں اورمحتاجوں کی مدد کرتے تھے بلکہ انہوں نے ٹرسٹ کے دفتر میں کلینکس،کمپیوٹرلیبارٹری،سلائی سینٹر،مفت ہائی اسکول،کوچنگ سینٹرقائم کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر