کراچی، 23مارچ کی شام اور24مارچ کی صبح بارش کا امکان

کراچی، 23مارچ کی شام اور24مارچ کی صبح بارش کا امکان

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر کراچی کے موسم سے متعلق پیش گوئی کی گئی ہے کہ کراچی میں 23 مارچ کی شام اور 24 مارچ کی صبح بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ 20 مارچ سے پاکستان کو متاثر کرسکتا ہے، موسم کی تبدیلی کے باعث درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے جبکہ بدھ تک شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور راجستھان سے چلنے والی ہوائیں موسم گرم کرنے کا باعث بنیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی میں جمعرات سے درجہ حرارت میں ایک بارپھر کمی آجائے گی جبکہ جمعرات سے درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہو جائے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر