عوام حکومت کی ہدایت پر عملدرآمد کریں،پروفیسر محمدسلفی

عوام حکومت کی ہدایت پر عملدرآمد کریں،پروفیسر محمدسلفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت غرباء اہل حدیث پاکستان و مدیر جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولانا حافظ پروفیسر محمد سلفی، صحیفہ اہل حدیث کے مدیر مولانا عبدالعظیم حسن زئی، شبان غرباء اہل حدیث کے ناظم اعلیٰ مولانا عبدالخالق فریدی، جماعت کے مفتی مولانا عبدالوکیل ناصر، فیصل سلفی، عبدالسلام سلفی اور جماعت کے میڈیا کوآرڈینیٹر عبدالرحمن عابد راجپوت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورتِ حال پر قابو پانے کے لئے اورکورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کو بروئے کار لاکر ہم ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دے سکتے ہیں۔ جماعت غرباء اہل حدیث پاکستان حکومتی پالیسیوں کی مکمل تائید کرتی ہے۔مولانا سلفی نے کہا کہ حکومت سندھ اور اعلیٰ حکام کی بروقت کی گئی احتیاطی تدابیر سے سندھ کے عوام کو بہت ریلیف ملا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجگانہ نماز کے بعد ذکراللہ، صبح وشام کی دعائیں اورآیت کریمہ کا ورد کرنے سے دنیا کے تمام وائرس سے ہم محفوظ رہ سکتے ہیں۔قرب الٰہی اور دعاؤں کا ہمہ وقت پڑھنا ہمارے ایمان و یقین کی قدروں کو بڑھاتا ہے اور ہم ہرقسم کی موذی بیماریوں سے بچ جایا کرتے ہیں۔ مولانا سلفی نے کہاکہ مسنون دعاؤں کے کتابچے اور وائرس سے بچاؤ کی مخصوص دعائیں جماعت کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ ستاریہ الاسلامیہ اور مرکزی دارلامارت محمدی مسجد برنس روڈ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ مولانا سلفی نے کہاکہ جماعت کے تحت چلنے والے کراچی اور اندرون سندھ میں ایک سو سے زائد مدارس میں 06 اپریل 2020ء تک تعطیلات کا اعلان کردیاگیا ہے۔