کراچی،گرین اسٹار کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین منایا گیا

  کراچی،گرین اسٹار کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین منایا گیا

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)گرین اسٹارسوشل مارکیٹنگ (جی ایس ایم)کے زیر اہتمام، اسکول آف لیڈرشپ (ایس او ایل)کے تعاون سے عالمی یوم خواتین 2020 منایا گیا اور اس سلسلے میں ”Beyond Beauty X“ ایونٹ کا اہتمام بھی کیا گیا جو ایسی خواتین کو سراہنے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے جنھوں نے دیگر خواتین میں تحریک پیدا کی ہے، جدت کو فروغ دیا، کرشماتی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور روزانہ معاشرے پر اپنے اثرات مرتب کیے ہیں۔گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ اس دن کو خواتین کے درمیان، اور بالخصوص، پاکستان کی نوجوان خواتین میں، زنانہ صحت کے بارے میں آگاہی میں اضافے کا موقع تصور کر تا ہے۔ اس ایونٹ میں قوم کی تعمیر اور سماجی و اقتصادی پائیداری کے سلسلے میں صحت مندزنانہ آبادی کی اہم خدمات کو سراہا گیا۔ ایونٹ کے دوران گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ نے ایک خصوصی کیاسک(kiosk) کی نمائش بھی کی جس کا مقصد اِس کی ہیلپ لائن”پوچھو“کو فروغ دینا تھا۔یہ پاکستان میں واحد ہیلپ لائن جو صنفی تولیدی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی (SRH&FP) کے بارے میں ہفتے میں 7دن اور 24گھنٹے خدمات سرانجام دیتی ہے۔زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی تقریباً 150 خواتین نے ایونٹ میں شرکت کی جس میں ان کی کوششوں کو سراہا نے اور کامیابیوں کا جشن منانے کے ساتھ ورکشاپس، بریک آؤٹ سیشنز، کلیدی خطابوں اور پینل مذاکروں کے ذریعے نئی مہارتوں کو ترقی دینے پرگفتگو بھی کی گئی۔اس موقع پر گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ نے ”ورک-لائف-بیلنس“ کے عنوان سے منعقد کیے گئے خصوصی سیشن میں مینٹورنگ کی اور صحت بخش طرز زندگی کے فوائد بیان کیے۔اس حوالے سے گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈاکٹر سید عزیز الرّب نے کہا:”یہ ایونٹ ایک زبردست کامیابی تھا کیوں کہ ہمیں تمام عمر کی خواتین کی جانب سے غیر معمولی جواب موصول ہوا۔ ہم تعلیمی اداروں، میڈیا، سول سوسائٹی اور دیگر متعلق سرکاری اداروں سمیت تمام کلیدی اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہر ممکن اعانت کا یقین دلایا ہے تاکہ ہماری زنانہ آبادی کو مزید صحت مند اور بااختیار بنایا جا سکے۔“پاکستان میں، تولیدی صحت کی خدمات بہتر بنانے کے لیے، گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ، گزشتہ 28 برسوں سے، سب سے بڑے نجی –سرکاری ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے۔ اس نے رضاکارانہ طور پر محفوظ، قابل اعتماد اور معیاری مانع حمل مصنوعات کی باکفایت نرخوں پر فراہمی اورخاندانی منصوبہ بندی کے بارے میں معلومات کی فراہمی ذریعے آبادی کے بڑے حصے کو متاثر کیا ہے۔گرین اسٹار، عالمی’پاپولیشن سروسز انٹرنیشنل(PSI)‘ کے ایک خودمختار رْکن کی حیثیت سے کام کر رہا ہے۔قومی’کپل ایئرز آف پروٹیکشن (CYPs)‘ کے حوالے سے پورے پاکستان میں اس کا حصہ 12 سے 15 فیصد ہے۔گرین اسٹار نے قومی سطح پر 6,000 سے زائد نجی سطح پر خدمات فراہم کرنے والوں کا ایک نیٹ ورک بھی قائم کیا ہے جبکہ 100,000 سے زائد دواخانوں اور ریٹیلڑز کو شامل کیا ہے جنہیں 400سے زائد انٹر-پرسنل کمیونیکیشن (IPC) فیلڈ اسٹاف کے ذریعے اعانت فراہم کی جاتی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر