نجی لیبارٹریزمیں کورونا ٹیسٹ 7900 روپے میں ہونے لگا

نجی لیبارٹریزمیں کورونا ٹیسٹ 7900 روپے میں ہونے لگا

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے وارجاری ہیں جس سے نجی لیبارٹریز کی چاندی ہو گئی ہے،جہاں کورونا وائرس کے ٹیسٹ 7900 روپے تک میں ہونے لگے ہیں۔کراچی کے صرف ایک سرکاری اسپتال میں کورونا کے ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے جبکہ نجی لیبارٹریزاور اسپتالوں کی چاندی ہوگئی ہے، نجی اسپتال میں 1050روپے میں اسکریننگ اور 7900روپے میں کورونا کا ٹیسٹ ہونے لگا ہے۔دیگرنجی لیبارٹریزکروناوائرس کے ٹیسٹ کے2100 سے 6ہزار روپے فیس وصول کررہے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر