شانِ پاکستان نئی تاریخوں کے اعلان تک موخر

شانِ پاکستان نئی تاریخوں کے اعلان تک موخر

  



کراچی (پ ر)رواں مہینے میں سری لنکا کے لئے روانہ ہونے والا ”شان پاکستان“کارواں‘ دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے۔ شان پاکستان نے ہمیشہ اپنی سماجی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ مذکورہ بالا کے مطابق‘ ڈبلیو ایچ او اور حکومت پاکستان کے ضوابط کے مطابق COVID19 وبائی بیماری کے بارے میں ڈبلیو ایچ او کے رہنماء اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ”شان پاکستان“جیسے عظیم الشان پروگرام کا انعقاد موخر کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے رواں ہفتے میں متعلقہ منظوریوں اور تبادلہ خیال کے بعد 23 مارچ (یوم پاکستان) کو نئی تاریخ کا متوقع ہے تاہم عارضی طور پر جون کا مہینہ اس پروگرام کے انعقاد کے لئے زیر غور ہے۔شان پاکستان جو 21سے23مارچ کو منعقد ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے بحیثیت ذمہ دار شہری شان پاکستان کے موخر کا فیصلہ کیا گیا ہے کیوں کہ اس واقعہ کی وجہ سے کوئی ایسا عمل نہ صرف ناقابل عمل ہے بلکہ تمام شرکاء کے لئے خطرہ بھی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر