عوام کو ترجیحی بنیادوں پر ماکس فراہم کیے جائیں،مولانا حبیب احمد

      عوام کو ترجیحی بنیادوں پر ماکس فراہم کیے جائیں،مولانا حبیب احمد

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)اجتماعی و معاشرتی تربیت کا مقصد یہ ہے کہ بچے کو شروع سے ہی ایسے اعلیٰ معاشرتی آ داب اور عظیم نفسیاتی اصولوں کا عادی بنادیا جائے جو ہمیشہ زندہ جاوید رہنے والے اسلامی عقیدے اور گہرے ایمانی شعور سے پھوٹ کر نکلے تاکہ بچہ معاشرے میں حسن معاملہ ٗ حسن ادب ٗ سنجیدگی و پختگی ٗ عفل اور اچھے تصرفات غرض یہ کہ ہر حیثیت سے ایک بہترین اور مثالی فرد بنے۔ ان خیالات کا اظہار ریلیف انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے صدر مولانا حبیب احمد نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج کل عالمی طور پر دنیا کے کئی ممالک میں کرونا وائرس کی وباء پھیل رہی ہے۔ یہ وبائی مرض اب ہمارے ملک میں بھی آگیا ہے۔ جس سے تعلیمی ادارے ا سکولز ٗ کالجز و یونیورسٹیز میں تدریسی عمل بند ہے ہمارے ملک کے حکمرانوں کو اس کے حل کے لئے ہنگامی طور پر کرونا وائرس کو ختم کرنے کی ویکسین تیار کرنے کے لئے ریسرچ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹس قائم کرنے چاہئیں۔ ہنگامی ترجیحی بنیادوں پر ڈاکٹرز اور عوام الناس کو فری ماکس فراہم کرنے چاہئیں۔ طبی لحاظ سے حکومت ایسے اقدامات بروئے کار لائے تاکہ اس وبائی مرض پر قابو پایا جاسکے تاکہ تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیاں بھی صحیح معنوں پر بحال ہوجائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ حکمرانوں سمیت عوام الناس رجوع اللہ کرے اور استغفار کرے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر