کراچی نفسیاتی ہسپتال میں ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

  کراچی نفسیاتی ہسپتال میں ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی نفسیاتی ہسپتال میں ”ذہنی امراض اور ان کا تعارف“ کے عنوان سے ایک ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ٹریننگ ورکشاپ سے ماہر نفسیات شعیب احمد ٗ سید خورشید جاوید ٗ ڈاکٹراختر فرید صدیقی اور بانی و چیئر مین ڈاکٹر سید مبین اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جدید تحقیق کے مطابق دنیا میں ہر چار بالغ افراد میں سے ایک اور ہر دس بچوں میں سے ایک جو دماغی امراض یا مسائل کا سامنا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں 35 کروڑ افراد کسی نہ کسی دماغی امراض میں مبتلا ہے۔ اب پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذہنی اور نفسیاتی امراض پر بات ہورہی ہے۔ ذہنی اور دماغی بیماری کے دور رس سماجی اور معاشرتی اثرات ہوتے ہیں۔ یہ بات بھی درست ہے کہ غربت ٗ بے روزگاری اور دیگر سماجی مسائل سے بھی ذہنی توازن خراب اور آدمی ذہنی طور پر بیمار ہوتا ہے۔ اس کے علاج کے لئے بھی ماہرین نفسیات کو ہی کردار ادا کرنا ہوتا ہے جہاں تک نفسیاتی امراض کا تعلق ہے اس سے کوئی بھی مستثنیٰ نہیں ہے۔ یہ کسی کو بھی ہوسکتا ہے اس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں البتہ علاج معالجے میں دیر نہ کریں۔ تقریب کے اختتام پر حاضرین میں اسناد تقسیم کی گئیں۔