اب یکسوئی کے ساتھ کراچی کی ترقی پر توجہ رہے گی،نجیب ہارون

اب یکسوئی کے ساتھ کراچی کی ترقی پر توجہ رہے گی،نجیب ہارون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی انجینئر نجیب ہارون نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے دیگر قومی مسائل کے باعث گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران کراچی شہر اور اس کیمسائل کو نظرانداز کیا یہاں ترقیاتی کا م نہیں ہوسکے مگر اب یکسوئی کے ساتھ کراچی کی ترقی پر توجہ رہے گی اور جلد ہی شہریوں کو اس خوشگوار تبدیلی کا احساس ہوگا جب قومی اسمبلی کے ہرحلقے میں وہ تیزی سے ترقیاتی کام ہوتے دیکھیں گے جیسے نارتھ ناظم آباد میں بیک وقت تین فلائی اوور ز کا افتتاح ہوا ان سے علاقے کی رونقوں میں اضافہ ہوگیا یہ باتیں انہوں نے گذشتہ روز نارتھ ناظم آباد بلاک ایم میں معروف سماجی شخصیت اور مزیدار فوڈز کے سربراہ حاجی حنیف خان کی جانب سے گرینڈ پایا برنچ میں شرکت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں کے جواب میں کہی اس موقع حاجی حنیف خان،اویس خان،مظہرخان،عادل ابراہیم اطہر جاوید صوفی اور دیگر بھی موجود تھے نجیب ہارون نے کہاکہ صرف انہیں ہی نہیں وزیراعظم عمران خان کو بھی کراچی کے نظر انداز ہونے کا احساس ہے اب کراچی مکمل طور پر ہماری توجہ کا مرکز ہوگا ایم کیو ایم بھی ہماری اتحادی ہم سب مل کر شہر کی ترقی کیلیے کام کریں گیایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاطی اقدامات کیے جارہے ہیں ان سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں شہری افواہوں پر کان نہ دھریں نچہ ہی احتیاطی اقدامات سے بدحواس ہوں اللہ کے فضل سے پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کی وبا قابو میں ہے اللہ کی مدد آئندہ بھی ہمارے ساتھ ہوگی انہوں نے کہاکہ وزیراعظم براہ راست کرونا کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں ان شا اللہ ہم اس امتحان سے نکل جائیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حنیف خان نے مزیدا ر فوڈز کے زریعے کراچی کے عوام کو ذائقے کا اسیر بنا لیا ہے ان کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ مناسب پیسوں میں بہترین ذائقے کا حامل صاف ستھرا کھانا فراہم کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ کراچی کی رونقیں بتدریج بحال ہورہی ہیں خاص طور پر کھانے کے شعبے میں سرمایہ کاری ہورہی ہے حکومت ایسی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کررہی ہے اس کے نتیجے میں تجارتی سر گرمیوں کے ساتھ رونقیں بھی بڑھیں گی انہوں نے کہاکہ یہ کراچی کا کمال ہے کہ سو روپے بھی ایک آدمی کو ایک وقت کا معیاری کھانا مل جاتاہے اور پانچ ہزار میں بھی ایک آدمی کا کھانا ملتاہے حاجی حنیف خان نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے انیس سو چوراسی میں مزیدارحلیم کے نام سے کام شروع کیا تھا اور انکی محنت اور شہریوں کے اعتماد کے نتیجے میں آج وہ شہر کے کئی علاقوں میں فوڈ چین چلارہے ہیں انہوں نے کہاکہ یہ ان کا خود سے وعدہ ہیکہ شہریوں کو مزے مزے کے معیاری کھانے فراہم کرتے رہیں گے