سکھر میں خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 24 مارچ تک ملتوی

سکھر میں خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 24 مارچ تک ملتوی

  



سکھر(این این آئی)سکھر میں خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 24 مارچ تک ملتوی، سماعت کرنے والے بینچ نے آئندہ سماعت پر درخواست سننے سے معذرت کرلی، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی جانب سے نیب کی طرف سے اپنے اوپر آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں داخل ریفرنس میں ضمانت کے لیے دی گئی درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس امجد علی سہتو اور جسٹس ذوالفقار سانگی پر مشتمل بینچ نے کی سماعت کت موقع پر خورشید شاہ کی جانب سے ملک کے معروف قانون دان اورسابق چیئرمین سینٹ رضاربانی اور مکیش کمار کارڑا بطور وکیل پیش ہوئے سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے خورشید شاہ کی ضمانت پر اپنے اعتراضات دائر کیے تاہم عدالت نے خورشید شاہ کے وکلاء کے مختصر دلائل کے بعد سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی سماعت کے دوران بینچ کے جج جسٹس ذوالفقار سانگی نے آئندہ سماعت پر خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست سننے سے معذرت کرلی جس کے بعد آئندہ سماعت پر ہائی کورٹ کی جانب سے نیا بینچ تشکیل دیا جائے گا۔

خورشید شاہ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر