کراچی، پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک 2020 کے ڈی بریف سیشن کا انعقاد

کراچی، پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک 2020 کے ڈی بریف سیشن کا انعقاد

  



کراچی (این این آئی)پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک 2020 کے ڈی بریف سیشن کا کراچی میں انعقادکیاگیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے. ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ ڈی بریف سیشن میں ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) نے مشق کے آپریشنل منصوبوں اور حکمت عملی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ پیش کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق کی مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ لائحہ عمل کے لئے مختلف سفارشات بھی پیش کی گئیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف نے مختلف چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت، آپریشنل تیاری اورمشق کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ نیول چیف نے کہاکہ پاک بحریہ ملک کو درپیش میری ٹائم چیلنجز اور ملکی سمندری حدود کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہے،ہماری کامیابی کا انحصار اللہ پر یقین اور پیشہ ورانہ تربیت پر ہے۔ ترجمان کیمطابق مشق سی اسپارک کامقصد پاک بحریہ کی حربی تیاری اور آپریشنل منصوبوں کی توثیق کرنا تھا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق سی اسپارک کے ڈی بریف سیشن میں متعلقہ وزارتوں اور افواج پاکستان کے اعلی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

پاک بحریہ کی مشق

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر