وزیراعلیٰ محمود خان کی ٹانک پریس کلب کی نئی کابینہ کو مبارکباد

وزیراعلیٰ محمود خان کی ٹانک پریس کلب کی نئی کابینہ کو مبارکباد

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے ٹانک پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں کامیابی پر نو منتخب صدر اور اس کی کابینہ کے دیگر ممبران کو دلی مبارکباد دی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تہنیتی ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نو منتخب صدر اور اس کی کابینہ علاقے کے مسائل کو اُجاگر کرنے اور مقامی صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے اپنی مخلصانہ کوششیں کریں گے۔

مزید : صفحہ اول