فہمیدہ مرزا کی تائی کوانڈو ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد

فہمیدہ مرزا کی تائی کوانڈو ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد جنجوعہ نے کھلاڑیوں کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ہے۔ ٹیم کو دیئے ایک تہینتی پیغام میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ حکومت باصلاحیت کھلاڑیوں کی بھرپور سرپرستی کرے گی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ رواں سال پاکستان انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ G1 اور سیف تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔ علاوہ ازیں تائیکوانڈو تنظیم کے عالمی رہنماؤں نے کراچی میں کامیابی سے منعقد ہونے والی انٹر ڈسٹرکٹ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ 2020کے انعقاد میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے انہیں بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ٓٓٓٓانٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں کے بعد اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں ان رہنماؤں کے کہا ہے کہ یہ مقابلے درحقیقت پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ تھے، پاکستانی کھلاڑیوں نے اچھے کھیل پیش کرکے سب کو اپنی جانب متوجہ کرلیا ہے، یاد رہے کہ کراچی سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں منعقد ہ مقابلے پاکستان اوپن کا حصہ ہیں،اپنے پیغام میں کہا کہ تائیکوانڈو ازبکستان کے صدر اور پاکستان میں تائیکوانڈو اوپن کے صدر او شیٹلماستو تشماتو نے انٹر ڈسٹرکٹ تائیکوانڈو چیمپین شپ کے کامیاب انعقاد کے بعداب پاکستان کے کھلاڑی بیرونِ ملک بھی جا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکیں گے، پاکستانی کھلاڑیوں نے انٹر ڈسٹرکٹ تائیکوانڈو چیمپین شپ میں بے مثال کر کردگی کا مظاہر ہ کیا ہے، جس سے ہم بہت متاثر ہوئے

مزید : صفحہ اول