بین الاصوبائی کوچز اوربسز کو غیر معیاری ہوٹلزپرنہ روکا جائے،اویس شاہ

بین الاصوبائی کوچز اوربسز کو غیر معیاری ہوٹلزپرنہ روکا جائے،اویس شاہ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ مسافروں کو احتیاطی تدابیر بتانے خود میدان میں آگئے۔صوبے بھر میں انٹرا سٹی بس اور اڈوں پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مہم کا آغاز کردیا گیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا کہ کراچی، لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد، میرپورخاص، خیرپور، نوشہروفیروز سمیت تمام اضلاع میں کورونا سے بچاؤ کے لیے مہم شروع کی گئی ہے۔ ڈرائیورز، مسا فرز اور کنڈیکٹروں کی حفاظت کیلیے آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھ دھونے کے طریقے اور صفائی ستھراءٰی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔ شہریوں میں آگاہی کے متعلق پمفلٹ تقسیم کیے جارہے ہیں۔ شہریوں کو مفت ماسک تقسیم کے ساتھ سینیٹائزر کا استعمال بتایا جارہا ہے۔صوبے بھر کے سیکرٹری آرٹی اے،پی ٹی اے، کراچی ٹرانسپور ٹ اتحاد کے ہمراہ بھی پمفلیٹ ماسک تقسیم کررہے ہیں۔ مسافرو ں کی اوور لوڈنگ سے گریز اور احتیاط کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے صوبے بھر کے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کے لیے کورونا ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ بس اسٹینڈز اور بسز اسٹاپ پر سینیٹائزر نصف کئے جائیں۔دوران سفرمسافروں کو صاف پانی صابن اورماسک فرا ہم کئے جائیں۔ اویس شاہ نے کہا کہ گنجائش سے زیادہ مسافروں کو بسز اور کوچز میں سفر کرنے نہ دیا جائے۔کوچزاوربسز کو غیر معیاری ہوٹلزپرنہ روکاجائے۔ پانی کے وافع مقدار کو یقینی بنایا جائے۔ بس اسٹاپ اسٹینڈاورہوٹلز کے باہر آگاہی پوسٹرز آویزاں کئے جائیں۔ ایک ٹرپ کے بعد گاڑیوں میں صفائی اوراسپرے کیا جائے۔ٹرانسپورٹ افسران تمام ہدایات پر سختی سے عمل کرائی۔

مزید : صفحہ اول