حکومت سندھ کی وفاق کو بین الصوبائی بارڈرز بند کرنے کی تجویز

  حکومت سندھ کی وفاق کو بین الصوبائی بارڈرز بند کرنے کی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبے میں کورونا وائرس کے تیزی بڑھتے کیسز کے پیش نظر حکومتِ سندھ نے وفاق کو بین الصوبائی بارڈرز بند کرنے کی تجویز پیش کی ہے جبکہ کراچی کے لیے بین الاقوامی پروازیں بھی بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 74 ہوگئی ہے۔ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کے مطابق صوبے میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد کی گئی ہے، عوام اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں۔انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر قرنطینہ کی ذمہ داری وفاق کی ہے، وفاقی، صوبائی حکومت اور عوام کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔مرتضی وہاب نے بتایاکہ 80 رکنی میڈیکل ٹیم کراچی ائیرپورٹ پر تعینات ہے، عام شہری کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید :

صفحہ اول -