خرم شیر زمان کی قیادت میں وفد کی آئی جی سندھ سے ملاقات

خرم شیر زمان کی قیادت میں وفد کی آئی جی سندھ سے ملاقات

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی قیادت میں وفد کی آئی جی سندھ مشتاق مہر سے ملاقات۔ ملاقات میں پی ٹی آئی وفد کی شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔ خرم شیر زمان نے شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر توجہ دلوائی۔ خرم شیر زمان نے آئی جی سندھ سے شہر میں امن و امان کی بہتری کے لیے اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ایک بار پھر شہری خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے ہیں، شہریوں کا مال، قیمتی اشیا اور انکی املاک محفوظ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ امن و امان کو قائم رکھنے میں سندھ پولیس کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ دوران ملاقات میں کرونا وائرس کی وبا کے حوالے سے پولیس کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پولیس کے محکمے کو سیاسی مداخلت سے مکمل آزاد کروایا جائے۔سندھ پولیس میں سیاسی مداخلت کی وجہ سے صوبے بھر میں جرائم پیشہ افراد نشو نما پا رہے ہیں۔ محکمے کو سیاسی دباو سے آزاد کروا کر ہی صوبے بھر میں جرائم پر قابو پایا جاسکتا ہے۔محکمہ پولیس سندھ میں قابلیت رکھنے والے افراد کو میرٹ پر بھرتی کئے جائیں۔ پولیس کے محکمے کی کارکردگی بہتر ہوگی تو ہی عام عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہو سکے گا۔

مزید : صفحہ اول