کرونا وائرس خطرات، کراچی پولیس کی چھٹیان منسوخ کر دی گئیں 

کرونا وائرس خطرات، کراچی پولیس کی چھٹیان منسوخ کر دی گئیں 

  



  کراچی(این این آئی)ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی زیرصدارت منعقد ہونے والے کراچی پولیس کے غیر معمولی اعلی سطحی اجلاس میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور سرکاری اقدامات پر عملدرآمد کرانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ایڈیشنل آئی جی نے پولیس اہلکاروں کے کرونا ٹیسٹ کرانے اور ایس ایس پیز کو کرونا ٹریننگ سینٹر ڈیوٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی پی ساؤتھ آفس میں منعقد اجلاس میں تمام زونل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز و ایس ایس پیز انویسٹی گیشن اور دیگر متعلقہ پولیس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا وائرس ایمرجنسی کی صورت میں پولیس کی ذمہ داریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے، اجلاس میں پولیس میں ہر قسم کی چھٹیاں اگلے حکم تک منسوخ کردی گئی ہیں اور انتہائی ایمرجنسی کے سوا کسی کو بھی چھٹی کی اجازت نہیں ہوگی۔ ضلعی ایس ایس پیز تمام پولیس اہلکاروں کی حاضری کو یقینی بنائیں اور ان سے ڈیوٹیاں کروائی جائیں، جن کو ٹریننگ سینٹرز نے کرونا وائرس کی ایمرجنسی کی وجہ سے عارضی طور پر اپنے اپنے ضلعوں کو واپس کردیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے  پولیس اسٹیشن کی سطح پرنفری میں اضافہ کیا جائے اور کورونا وائرس ایمرجنسی کے پیش نظر تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقے میں قائم شادی ہالز اور بازاروں کو فوری طور پر بند کروائیں اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ایڈیشنل آئی جی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر