وفاقی سیکرٹریٹ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال جاری
اسلام آباد(این این آئی)تنخواہوں میں اضافے کے لئے وفاقی سیکرٹریٹ کے ہزاروں ملازمین کا احتجاج و قلم چھوڑ ہڑتال جاری،سیکریٹریٹ ملازمین کی بڑی تعداد وزارتِ خزانہ کے سامنے جمع ہوئے،تنخواہوں میں اضافے اور مساوی حقوق کیلئے زبردست نعرے بازی کی گئی۔ سربراہ کور کمیٹی رحمن باجوہ نے کہاکہ تنخواہوں میں اضافے تک ہڑتال جاری رہے گی، کرونا کے باعث احتجاج ہرگز نہیں رکے گا۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی سیکرٹریٹ ملازمین اِس حد تک تنگ ہیں کہ جان کی پرواہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ تنخواہوں میں اضافے بارے وزیراعظم کو غلط معلومات دی جاری ہیں، یکم جنوری سے جون تک 120 فیصد اضافی رقم محض اڑھائی ارب روپے ہے۔انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے طرز پر محض سوا ارب اضافی دینے پڑیں گے۔
قلم چھوڑ ہڑتال