ٹانک، سابق امن کمیٹی کے سربراہ اسلام گل کے والداور چچازادقتل، لوحقین کا احتجاج

ٹانک، سابق امن کمیٹی کے سربراہ اسلام گل کے والداور چچازادقتل، لوحقین کا ...

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی) جنوبی وزیرستان روڈ پر شیخ مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سابق امن کمیٹی کے سربراہ گل سلام کے والد اور چچا زاد قتل جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب مقتولین کے لواحقین کی نعشیں کشمیر چوک پر رکھ کر قاتلوں کی گرفتاری اور پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی روڈ ایک گھنٹے تک بند ہونے کیوجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مقتول شاہ عالم کے چچا زاد نے پولیس کو بتایا کہ سابق امن کمیٹی کے سربراہ گل سلام کے والد شاہ عالم اور سولہ سالہ چچازاد بھائی محمد عالم عرف مخان سودا سلف لینے کے لئے بازار جا رہے تھے کہ شیخ مارکیٹ میں پہلے سے تاک میں بیٹھے ملزمان نے ان پر فائر کھول دیا جس سے دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ارضی خان کی مدعیت میں پولیس نے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی دونوں جاں بحق افراد کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیں گئیں اور بعد میں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں واقعہ کے بعد مقتولین کے لواحقین نے دونوں نعشیں کشمیر چوک پر رکھ احتجاج کیا انکا کہنا تھا کہ پولیس شہریوں کے جان مال کا تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے انہوں نے قاتلوں کی جلد گرفتاری اور ڈی پی او کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

مزید : صفحہ اول