وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا، کابینہ اجلاس کا 2 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایجنڈے کے تحت کابینہ اجلاس میں بجٹ سٹریٹیجی پیپر پر بات ہو گی۔ وزارت توانائی کی جانب سے کابینہ کو بریفنگ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی غور ہو گا۔ کابینہ کو کوروانا کیسز کے اعداد و شمار اور حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کو اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں اور ذخیرہ اندوزی پر بریفنگ دی جائے گی۔ مارکیٹوں سے ماسک اور سینیٹائزر کی مصنوعی قلت پر بھی بات ہو گی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ملک کی سیاسی صورت حال کا بھی جائزہ لے گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد