کورونا وائرس, سعودی عرب کے بعد اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کا ویزہ سیکشن بھی بندکردیاگیا

کورونا وائرس, سعودی عرب کے بعد اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کا ویزہ سیکشن ...
کورونا وائرس, سعودی عرب کے بعد اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کا ویزہ سیکشن بھی بندکردیاگیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر امریکی سفارتخانے کے ویزہ سیکشن نے کام روک دیا ہے،سعودی سفارتخانے کا ویزہ سیکشن پہلے ہی بند ہوچکا ہے ۔ 

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق امریکی سفارتخانے نے اپنے ویزہ سیکشن میں 17 مارچ 2020 سے کام بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔عالمی بینک (ورلڈ بینک) نے بھی گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم اپنے دفتر کے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ دفتر آنے کی زحمت نہ کریں اور گھروں سے کام کریں۔

اسی طرح اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈی پی نے بھی اپنے ملازمین کو گزشتہ روز ہدایت کی تھی کہ وہ دفتر آنے کے بجائے گھروں سے بیٹھ کر کام کریں۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے آغاز میں ہی ٹوئٹر نے اپنے مختلف ممالک میں کام کرنے والے ملازمین کو ہدایت کی تھی کہ وہ دفتر آنے کے بجائے گھروں سے کام کریں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد