پنجاب یونیورسٹی کا کورونا کی تشخیصی کٹ تیار کرنے کا دعویٰ

پنجاب یونیورسٹی کا کورونا کی تشخیصی کٹ تیار کرنے کا دعویٰ
پنجاب یونیورسٹی کا کورونا کی تشخیصی کٹ تیار کرنے کا دعویٰ

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی تشخیصی کٹ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے بتایا ہے کہ ان کی سربراہی میں ٹیم نے کورونا وائرس کو تشخیص کرنے کی کٹ تیار کی ہے، جس کی تیاری پر صرف 5 ڈالر خرچ آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اگر بنیادی اجزا فراہم کرے تو ایک ہفتے میں ہزاروں کٹس فراہم کر سکتے ہیں۔

ادھر وائس چانسلر پنجاب یورنیورسٹی پروفیسر نیاز احمد نے کورونا کے مشتبہ مریضوں کے مفت ٹیسٹ کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں پنجاب یونیورسٹی ملک و قوم کو درپیش چیلنج کا مقابلہ کرنے میں کردار ادا کریںگی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور