کورونا وائرس کا خدشہ ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کمرہ عدالت سے غیر متعلقہ افراد کو باہر نکال دیا

کورونا وائرس کا خدشہ ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کمرہ عدالت سے غیر متعلقہ ...
کورونا وائرس کا خدشہ ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کمرہ عدالت سے غیر متعلقہ افراد کو باہر نکال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کے خدشے کے باعث سندھ ہائیکورٹ سے غیر متعلقہ افراد کو باہر نکال دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کورونا وائرس کے خدشے کے باعث کمرہ عدالت سے غیر متعلقہ افراد کو باہر نکال دیا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ کیوں عدالت میں اتنا ہجوم لگایا ہوا ہے ،کہاں ہے سکیورٹی؟ان سب کو باہر نکالو۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہ جس کا کیس کال ہوااس کو اندر آنے دیا جائے ،دیگرعدالتوں میں بھی غیر ضروری افراد کو داخل ہونے سے روک دیاگیا۔